اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ابنا۔ المیادین چینل کے مطابق الجزائر کی فضائیہ نے اپنے ملک کے شہر الجزیرہ میں القاعدہ کے خفیہ ٹھکانوں اور مراکز پر دو بار ہوائی حملے کئے۔ ابھی تک ان حملوں میں ہونےوالے جانی نقصان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہيں ہوئی ہے۔ یہ فضائي حملے، الجزائر کے 14 سپاہیوں کے قتل کی ذمہ داری قبول کرنے والے مسلح افراد کی تلاش کے دائرے میں کئے گئے۔ واضح رہے کہ کہا جاتا ہے کہ مراکش برانچ کے القاعدہ نٹ ورک سے وابستہ افراد، الجزائر اور پڑوسی ملکوں خاص طور پر صحرائے افریقہ ميں روپوش ہیں اور الجزائر کی فوج پر حملے کررہے ہيں۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲